اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں تمام مقدمات ختم

کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات منسوخ کردیے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں درج مقدمات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں تمام مقدمات ختم کردیئے ہیں،آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی کراچی جنوبی اور دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کی کسٹڈی اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف مقدمات سی کلاس کر دیے ہیں لہٰذا تمام درخواستیں اب غیر موثر ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب دورانِ سماعت آئی جی سندھ نے گزشتہ سماعت سے متعلق ایک مرتبہ پھر عدالت سے معذرت کرلی اور کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ہوا اس پر معذرت چاہتا ہوں۔ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل اور پولیس نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف مقدمات سی کلاس کردیے، سی کلاس کا مطلب ہے یہ کیسز نہیں بنتے، میں نے نکتہ اٹھایاکہ ان کیسز کو عدالتی طریقہ کار سے ختم کیا جائے اور عدالتی طریقہ کارکا مطلب ہیکہ وہ کیسز متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے ہی ختم کیے جائیں گے جس کے تحت پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سی کلاس کی رپورٹ پیش کرے گی۔

Next Post

شمالی وزیرستان خودکش حملہ’،خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے:وزیراعظم دشمنوں کے آلہ کار دہشت گرد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں

Thu Dec 15 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے۔وزیر اعظم نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر جاں بحق […]