پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شمالی وزیرستان خودکش حملہ’،خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے:وزیراعظم دشمنوں کے آلہ کار دہشت گرد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے۔وزیر اعظم نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، دشمنوں کے آلہ کار دہشت گرد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں،وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو نشان عبرت بنائیں گے۔واضح رہے کہ میرانشاہ میں خودکش دھماکے سے سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔