پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دادو،سیلاب کے 4 ماہ بعد بھی کاچھو کے مکین بے یارو مددگار، حکومتی مدد کے منتظر

دادو (پی پی آئی) سندھ کے ضلع دادو کے علاقے کاچھو میں سیلاب کھیت کھلیان اور مکانات بہا لے گیا تھا چار ماہ بعد بھی کاچھو کے مکین بے سر و سانی کے عالم میں موسم کی سختی اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔میڈیارپو رٹ کے مطابق سندھ کے ضلع دادومیں سیلاب سے کھیت کھلیان بچے نہ کچے پکے مکانات،چار ماہ بعد بھی کاچھو کے مکین آج بھی موسم کی سختیوں اور معاشی مشکلات کے سامنے بے بس اور حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔دوسری جانب سیلاب سے دادواور جوہی کی رابطہ سڑکیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں، سڑکوں میں پڑے گہرے گڑھے سفر کو اذیت ناک بنا رہے ہیں، سیلاب کے بعد کاچھو بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے اور غذائی قلت سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کے دعوے تو کرتی ہے لیکن کاچھو کے مکین حکومتی وعدوں اور دعووں سے مایوس ہیں۔