پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران جو بھی اعلان کرے، 17 تاریخ کو لبرٹی چوک موجود ہوں گا: شیخ رشید

را ولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 17 تاریخ کو عمران خان جو بھی اعلان کریں گے، میں لبرٹی چوک میں موجود ہوں گا۔سماجی روابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس حساس وقت میں ملک نہایت گھمبیر، تشویش ناک اور خوفناک حالات سے دوچار ہو رہا ہے، معیشت دم توڑ رہی ہے جو کہ قومی سلامتی کی ضامن ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ عوام تک حق، سچ اور حقیقت کی بات پہنچاؤں، پاکستان ان شااللہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا، پاکستان کے پاس نوجوانوں کا ایک سمندر ہے، نوجوانوں کا سمندر اپنے ملک پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 تاریخ کو عمران خان جو بھی اعلان کریں گے، جو بھی تاریخ دیں گے، میں لبرٹی چوک میں موجود ہوں گا، میری پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں استحکام ہو، سیاسی عدم استحکام ختم ہو، پاکستان آگے بڑھے اور اس ملک میں جلد از جلد الیکشن ہوں۔