پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی،حیدرآباد میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ازسرنو کی جائیں: ایم کیوایم کا مطالبہ

کراچی (پی پی آئی) ایم کیو ایم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ازسرنو و منصفانہ کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیوایم قیادت اسلام آباد میں متحرک ہے، گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم کی جانب سے بلدیاتی الیکشن سے متعلق مطالبات دہرائے گئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ وفاقی،صوبائی حکومت ترمیمی قانون کیلئے تعاون کرے، جبکہ کراچی کے25میں سے18ٹاونز میں یوسیز کی تعداد بڑھائی جائے، ایم کیو ایم کی جانب سے 15جنوری کو ہونی والے کراچی،حیدرآباد ڈویڑن میں شیڈول بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کا ڈرافٹ بھی وفاقی،صوبائی حکومت کو دیا گیا ہے۔