کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان میں مالی بحران کے باعث ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کو رواں سال این ایف سی ایوارڈ میں 30 ارب کم ملنے پر بحران شدت اختیار کر گیا،ذرائع کاکہناہے کہ وفاق نے صوبے کے محصولات بہتر نہ کئے تو تنخواہیں نہیں دی جاسکیں گی۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ بلوچستان کو وفاق کی جانب سے 5 ماہ کے دوران 131 ارب ملنا تھے،ابتک صوبے کو وفاق سے 101 ارب روپے ملے ہیں۔
Next Post
ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف مقدمات پر سماعت وفاقی شرعی عدالت کا وزارت انسانی حقوق کو کمیٹی بنانے کا حکم
Thu Dec 15 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلا ف مقدمات کی سماعت کے دوران وزارت انسانی حقوق کو کمیٹی بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ خواجہ سرا بچوں کیلئے چائلڈپروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے خصوصی یونٹ کے ایس او پیز […]
