شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف پھر ایک ساتھ کچھ سال پہلے تک میاں بیوی تھے، 2020 میں طلاق ہوئی فلم بے بی لیشئیس کی بہت جلد سینما گھروں میں ریلیز متوقع

کراچی (پی پی آئی)اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشئیس بہت جلد پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ سائرہ نے فلم کا پہلارومانوی پوسٹر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے کیپشن میں لکھا کہ فروری 2023 میں ہمیں اس فلم بے بی لیشئیس سے منسلک ہوئے 12 سال ہو جائیں گے، آپ سب کے لیے یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہوں! ہم اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک پیش کر رہے ہیں۔اس فلم کا پوسٹر دیکھ کر بہت سے لوگوں کو دکھ ہونے لگا کہ سائرہ اور شہروز کچھ سال پہلے تک میاں بیوی تھے اور اب وہ ایک فلم میں آن اسکرین جوڑے کے روپ میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی جوڑی کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا، انہوں نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔تاہم ان کے شوہر کے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کے بعد مارچ 2020 میں ان کی طلاق ہوگئی۔سائرہ یوسف کو پہلے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے،جو ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

Next Post

پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے یوہان بوتھا کو کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر

Thu Dec 15 , 2022
کراچی (پی پی آئی) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی کھلاڑی یوہان بوتھا کو کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کنگز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی پرجوش اور خوش ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں […]