پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل، مونس نے عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی

لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی۔ذرا ئع کے مطابق پنجاب اسمبلی ٹوٹنے سے پہلے مستقبل کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاری جاری ہے، رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے عمران خان سے ملاقات میں اپنے پتے کھول کر رکھ دئیے ہیں۔عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں مونس الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی جبکہ صدر عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تصدیق کی کہ (ق) لیگ کو ایڈجسٹ کریں گے۔

Next Post

کبھی سیاست کا حصہ نہیں بنوں گا: فیض حمید

Fri Dec 16 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ کبھی سیاست کا حصہ نہیں بنوں گا۔جنرل (ر) فیض حمید نے کہا کہ سیاست میں میری شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے […]