اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز حفاظتی ضمانت کے بعد ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے۔ذرا ئع کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز حفاظتی ضمانت کے بعد ایف آئی کے شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔ایف آئی اے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سلیمان شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس پر مقدمہ درج ہے، مقدمہ کی تفتیش جاری ہے اور سلیمان شہباز کیس میں شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔حکام ایف آئی اے کے مطابق سلیمان شہباز کو ابتدائی تفتیش کے بعد سوالنامہ دے دیا گیا ہے۔ اور انہوں نے تفصیلی تحریری جواب کے لیے وقت مانگا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کررکھی ہے، اور عدالت عالیہ نے انہیں 14 روز میں متعلقہ عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔سلیمان شہباز، ان کے بھائی حمزہ شہباز اور والد شہباز شریف کے خلاف لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔
Next Post
پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کردیا گیا
Fri Dec 16 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی تاہم پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا […]