ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے اور حقائق بھی بتائیں گے:وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹ کا توڑ کرنے کیلئے سچ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جب کہ پارٹی کی عوامی رابطہ مہم سمیت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی بات ہوئی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور ہوا، جب کہ فیصلہ ہوا کہ عوامی رابطہ مہم اور ن لیگی کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے اور پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ صرف معیشت بلکہ سیاست اور اخلاقیات کو بھی تباہ کردیا، عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، اور ساتھ ہی حقائق بھی اْن کے سامنے رکھے جائیں گے۔شہباز شریف نے ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹیم کو میڈیا پر پی ٹی آئی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی تک پارٹی کا پیغام پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے، جھوٹ کا توڑ کرنے کیلئے سچ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔