اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی مواصلات، توانائی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ، لائیو اسٹاک، سیاحت اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کی ممتاز کاروباری شخصیت نجیب ساویرس کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نجیب ساویرس اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہانجیب ساویرس نے کہا کہ ان کا بزنس گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں کامیاب سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مزید شعبوں خصوصاً کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
Next Post
یاسین ملک کیخلاف 30سال قبل بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی دوبارہ سماعت بھی شروع
Fri Dec 16 , 2022
نئی دہلی (پی پی آئی) نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قیدجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کیخلاف 30سال قبل بھارتی فضائیہ کے 4اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی دوبارہ سماعت بھی شروع ہوگئی ہے۔ یاسین ملک کو22 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا