اسلام آباد (پی پی آئی) نارووال ا سپورٹس سٹی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا،سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کافیصلہ جاری کیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے احسن اقبال کیخلاف اختیار کے غلط استعمال کا کیس بنانا نیب کا اپنے اختیار سے تجاوز قرار دیدیا۔فیصلے میں کہاگیاہے کہ احسن اقبال پرکرپشن یاذاتی فائدہ لینے کا کوئی الزام تک موجود نہ تھا،احسن اقبال پر اختیار کے غلط استعمال کا الزم بھی بے بنیاد تھا، احسن اقبال کسی کرپشن یا کرپٹ پریکٹس میں ملوث نہیں تھے۔فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ نیب احسن اقبال کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنا سکا، ایسا کوئی میٹریل موجود نہیں تھا جو احسن اقبال کی گرفتاری کا جواز بنتا، کرپشن کا سیدھا تعلق فراڈرشوت اوردھوکا دہی سے ہے،محض اختیار کا غلط استعمال کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو کرپشن نہیں۔عدالت نے اختیار کے غلط استعمال سے اپنے یا کسی دوسرے کیلئے فائدہ لینے کے شواہد بھی لازمی قراردیدیا۔
Next Post
ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا کے مثبت کیسزمیں وا ضع کمی
Sat Dec 17 , 2022
ملک بھر میں کورونا کے 10مثبت کیسزرپورٹ،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.20 فیصد ریکارڈ اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مثبت کیسزمیں وا ضع کمی دیکھی گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کے صرف10مثبت کیسزرپورٹ […]
