ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا کے مثبت کیسزمیں وا ضع کمی

ملک بھر میں کورونا کے 10مثبت کیسزرپورٹ،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.20 فیصد ریکارڈ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مثبت کیسزمیں وا ضع کمی دیکھی گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کے صرف10مثبت کیسزرپورٹ ہو ئے جبکہ،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 115ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 10 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.20 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض بھی جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 27مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل حل نہیں کر سکتا: بلاول بھٹو

Sat Dec 17 , 2022
نیویارک(پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔اقوام متحدہ میں چین اور جی 77 وزارتی کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک […]