جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل حل نہیں کر سکتا: بلاول بھٹو

نیویارک(پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔اقوام متحدہ میں چین اور جی 77 وزارتی کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو معاشی چیلینجز کا سامنا ہے، کم از کم سو ممالک اقتصادی بحران کا شکار ہیں اور ان ممالک میں کروڑوں لوگ بھوک افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدی کی بدترین کسادبازاری غریب ممالک کو متاثر کر رہی ہے، صدی کی کساد بازاری نے دہائی کی ترقی کا رستہ موڑ دیا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے موسمیاتی سانحات غریب ممالک کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں اس کی ایک مثال ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو جی 77 وزرائے خارجہ کا اجلاس چیئر کرنے کا موقع دینے پر شکر گزار ہیں۔