انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار

نئی دہلی: بھارتی حکومت انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی اور سیکورٹی کے نام پر پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کیلئے ویزے جاری کرنے سے ہی انکار کردیا۔چیمپئنزلیگ کے لئے بھی بھارتی حکومت نے پاکستانی چیمپئن ٹیم کو ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا۔ بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت سیکورٹی نہیں دے سکتی۔سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک چار ٹیموں میں فیصل آباد وولفز بھی شامل تھی۔بھارتی حکومت کی جانب سے انکار کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے حکومت پر ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔

Next Post

سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج

Fri Sep 20 , 2013
سہون: سیہون کے قریب گاﺅں عمر رودرانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم جاں بحق ،دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف سے بیس کلو میٹر دور یونین کونسل بوبک کے قریبی گاﺅں عمر رودرانی میں نامعلوم مسلح افراد کی اطلاع پرپولیس اے ایس پی سیہون طارق ولایت کی سربراہی میں علاقے میں […]