کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک ڈیفالٹ کر چکا، بدنامی کے ڈر سے اعلان نہیں کر رہے: مسرت جمشید

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر چکا، بدنامی کے ڈر سے اعلان نہیں کر رہے، سفارت خانوں کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں، ایک ایٹمی ملک کی اس حالت کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔سماجی روابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت ہر دن بگڑتی جا رہی ہے، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی بہتری ممکن نہیں، فوری الیکشن ہی واحد حل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک چلانے والے سب چور ارب پتی ہو گئے اور ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو گیا، شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپوں کی ٹی ٹیاں آتی رہیں، عدالت کے پوچھنے پر جواب میں یہی کہتے رہے کہ پتہ نہیں، پیسے کہاں سے آ رہے تھے، صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کی رقوم وفاق نے ضبط کر لیں، فارن ریزرو 7 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے، وہ بھی دوست ممالک کے ہیں، رجیم چینج سے جب عمران خان کو ہٹایا گیا اس وقت خزانے میں 22 ارب ڈالر تھے۔مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر چکا بدنامی کے ڈر سے اعلان نہیں کر رہے ہیں، سفارت خانوں کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دوروں پہ 2 ارب خرچ ہو چکے ہیں، پاکستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی بن چکا ہے، ایک ایٹمی ملک کی اس حالت کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔