بلاو ل بھٹوکے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے مظاہرے بلاول کی تصاویرنذر آتش، پاکستان کے خلاف نعرے بازی، معافی مانگنے کا مطالبہ لیفٹننٹ گورنر کو میمورنڈم پیش، پاکستان کو کئے کی سزا دیجائے: کارکنوں کی ہرزہ سرائی

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے کارکنوں نے پیر کو بھی جموں میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاو ل بھٹوکے خلاف مظاہرے کئے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ان کارکنوں نے بلاو ل بھٹوکی تصاویرنذر آتش کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ کارکنوں کا دعویٰ تھا کہ پوری دْنیا نریندر مودی کی تعریف کرتے تھکتی نہیں، کارکنوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر خارجہ کے خلاف کاروائی کرے۔ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے کارکنوں نے لیفٹننٹ گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور اس میمورنڈم کوصدر ہند تک پہنچانے کامطالبہ کیا۔میمورنڈم میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کْن کاروائی کرنے کا مطالبہ دْہراتے ہوئے کہا گیا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کواسکے کئے کی سزا دی جانی چاہئیے۔ بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے پاکہا کہ پاکستان کواپنی ان حرکات کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت ہلاکتوں پر لوک سبھا میں احتجاج بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ جانیں گنوا رہے ہیں، سلسلہ رک نہیں رہا پنڈتوں کو زبردستی نکالا جا رہا ہے،صورتحال پرتفصیلی بحث کیجائے: رنجن چودھری

Mon Dec 19 , 2022
نئی دہلی (پی پی آئی) انڈین کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل پر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادھیر رنجن چودھری نے ایوان […]