نئی دہلی (پی پی آئی) انڈین کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہوں کے قتل پر پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میں بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور یہ سلسلہ رک نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا فورسز کی غلطیوں کی وجہ سے بے گناہ لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کے اس دعوے کا مذاق اڑایا جو اس نے دفعہ 370کو منسوخ کرتے ہوئے کیا تھا کہ بھارت کشمیر اور اکسائی چن پر قبضہ کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پنڈتوں کو وادی سے زبردستی نکالا جا رہا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کی صورتحال پر لوک سبھا میں تفصیلی بحث چاہتے ہیں۔انہوں نے جموں خطے کے قصبے راجوری کے ایک حالیہ واقعے کا بھی ذکر کیا جہاں ایک فوجی کیمپ کے گیٹ کے قریب دو شہریوں کو گولی مار کر قتل اور تیسرے کوزخمی کر دیا گیا ہے۔ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ راجوری میں فوج کی غلطی کی وجہ سے بے گناہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں، حکومت کو اس پرکم از کم بیان دینا چاہیے۔
Next Post
حریت پسندکشمیریوں کی رہائی کیلئے قوام متحدہ میں یادداشت جمع مقبوضہ وادی میں صورتحال سنگین، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری درجنوں حریت پسند مقدمہ چلائے بغیر تہاڑ جیل میں مقیدہیں: کشمیر کونسل
Mon Dec 19 , 2022
نیو یارک (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلوال، پیرسیف اللہ، فاروق احمد ڈار، خرم پرویز، مشتاق الاسلام، مولوی بشیر احمد عرفانی، شریف سرتاج، […]
