پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے: ثاقب نثار ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے، بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا، سابق چیف جسٹس فٹ بال میچ دیکھنے قطر گیا،گاڑی محض چند سیکنڈ کیلئے غلط رکی تو جرمانہ ہوا

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف سے ان کی خواہش پر ملاقات ہوئی جو روایتی تھی۔ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے۔ بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ جنرل ر قمر باجوہ سے ملاقات روایتی تھی،سابق آرمی چیف کی خواہش پر ملاقات ہوئی تھی۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ صرف آپکی خدمات پر سراہنے کیلیے آیا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی پانی سر سے گزرا نہیں، ملکی معیشت کو سہارا چاہیے۔پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ سے زائد کا مقروض ہوتا ہے۔میں نے ججمنٹ میں کہا تھا کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 50 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔جب میں نے آبادی کو کنٹرول کرنے کی بات کی تو مجھ پر فتوے لگنا شروع ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔اگر جج میں یہ تین خصوصیات ہوں گی تو وہ کبھی بھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ قطر میں فیملی کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھنے گیا تھا۔ہماری گاڑی چند سیکنڈ کیلیے غلط رکی تو 1000 ریال جرمانہ ہوا