ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ میں 1947 سے توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات طلب

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ تحائف کی مکمل تفصیلات 16 جنوری 2023 کو طلب کر لیں۔ توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 16 جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شہری عاصم حفیظ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس عاصم حفیظ نے یہ حکم دیا۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے اس کی تفصیلات عام ہونی چاہییں، جب تحائف دے دیے جائیں تو تفصیلات عوام کے سامنے آنی چاہیں۔اس پر وفاقی حکومت نے عدالت میں توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا، درخواست گزار کے دلائل کے جواب میں وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف خفیہ معلومات ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔اس کے جواب میں جسٹس عاصم حفیظ نے استفسار کیا کہ ’جب کسی شخصیت نے توشہ خانہ سے تحفہ خرید لیا تو پھر اسے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرنا پڑتا ہے، جب تحفہ ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر ہو گیا تو پھر وہ خفیہ کیسے رہ سکتا ہے؟‘عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ تفصیلات عدالت میں پیش کریں، یہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ معاملہ خفیہ ہے یا نہیں۔‘اس کے بعد جسٹس عاصم حفیظ نے وفاقی حکومت کو 16 جنوری تک توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔