نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ پاکستان کی تعمیر نو کیلئے مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سیلاب کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کیا تو وہاں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی دیکھ کر پریشان تھا، سیلاب زدہ پاکستان کو تعمیر نو کیلئے مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین متاثر، 1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کی مدد کرنا عالمی برادری کی بہت بڑی ذمہ داری ہے جنیوا کانفرنس میں سیلاب زدہ ملک کی تعمیر نو کیلئے امداد کو متحرک کیا جائے گا، پاکستان کی مدد کیلئے عالمی برادری کو قائل کرنے کی کوشش کروں گا۔
Next Post
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں: امریکی محکمہ خارجہ
Tue Dec 20 , 2022
واشنگٹن (پی پی آ ئی) امریکی ترجمان محکہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابقامریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے […]
