پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج، اہم موٹرویز بند، پروازیں بھی متاثر

لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹرویز کئی اہم مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں جبکہ ہائی ویز پر بھی ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون صوابی سے برہان انٹر چینج تک جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سردار تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ لاہور اور ملتان موٹر ویز فیض آباد سے درخانہ تک جبکہ موٹر وے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کیا گیا ہے۔دوسری جانب جی ٹی روڈ بھی شاہدرہ سے لے کر وزیر آباد تک دھند کی لپیٹ میں ہے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے والی متعدد پروازیں بھی دھند سے متاثر ہوئیں۔