را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے 72گھنٹے اہم قرار دیتے ہو ئے کہا کہ جمعے کواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27کلومیٹرکے اقتدار کوبچانے کیلئے حکمرانوں نے سا رے ملک کوداؤ پرلگادیاہے،75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا گورنراور سپیکرمیں پھڈاہے،پیٹرولیم اورخارجہ میں پھڈاہے،سابق اورموجودہ وزیرخزانہ میں پھڈاہے،ہرطرف پھڈاہی پھڈاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے گندم گیس بجلی مہنگی نایاب ہے،سٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سے نیچے گندم4100من سے اوپرچلی گئی ہے، اسلام آبادکے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں،انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی نہیں مارکیٹیں 8بجے بندکرانے سے کچھ نہیں ہوگا،الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔
Next Post
رات آٹھ بجے مارکیٹیں بند کر نے کا فیصلہ انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا: فواد چوہدری
Wed Dec 21 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکو مت کی جا نب سے رات آٹھ بجے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹ بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے […]