گجرات(پی پی آئی) جی ٹی روڈ پردھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گجرات کے علاقے سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں دھند کے سبب ٹرک اور رکشے میں تصادم ہو گیا۔ ریسکیو کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گجرات سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رکشے اور ٹرک کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
Next Post
وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ مسلم لیگ(ق)اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا الگ الگ اجلاس طلب
Wed Dec 21 , 2022
لاہور (پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹیز کے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت چودھری پرویز الٰہی کریں […]
