پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور مختلف امریکی سینیٹرز سے ملاقات

واشنگٹن(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور مختلف امریکی سینیٹرز سے ملاقات کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے بارے میں بتایا۔وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور سے ملاقات ہوئی، انہوں نے لکھا کہ یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔بلاول نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر امریکی قیادت کا شکریہ ادا کیا، امریکا کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد کو بھی سراہا۔انہوں نے لکھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل مدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹرز لنزے گراہم، بوب مینڈس، جین شاہین اور ٹم کین سے ملاقات کی، انہوں نے حالیہ سیلاب میں امریکی امداد پر سینیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔بلاول کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔