پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کی عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیر التوا، ججز کی تعیناتی کا مسئلہ بھی جوں کا توں

لاہور(پی پی آ ئی) سال 2022 میں لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی ماتحت عدالتوں نے جہاں لاکھوں مقدمات کے فیصلے کیے وہیں لاکھوں کیسز ابھی بھی زیر التوا ہیں، عدالت عالیہ میں ججز کی طے شدہ اسامیاں بھی مکمل نہ ہوسکیں۔ذرائع کے مطا بق آبادی کے لحاظ سے پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور عدالتوں میں کیسز کی تعداد بھی اسی تناسب سے زیادہ ہے مگر لاکھوں شہری ابھی بھی انصاف کے منتظر ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ عدالتوں میں ججز کی کمی ہے، لاہور ہائیکورٹ میں ابھی بھی 19 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی طے شدہ اسامیاں 60 ہیں جو پر نہ ہوسکیں، سال 2022 کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز ریٹائرڈ ہوئے، دو ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد ججز کی تعداد 41 رہ گئی ہے۔قانونی ماہرین نے ججز کی خالی اسامیاں پر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ کیسز کے فیصلے ہونا باقی ہیں، کیسز کے بروقت فیصلے نہ ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی ججز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جلد اس حوالے سے ججز کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی۔