کو ئٹہ(پی پی آ ئی)بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی ضلع چمن کے ڈپٹی کمشنرعبدالحمید زہری نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے۔ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق اْنھوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی علماء ، قبائلی عمائدین اور تاجروں پر مشتمل 18 رکنی امن مصالحتی جرگہ افغانستان گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی ملاقاتوں میں افغان حکام نے بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان وفد نے سپین بولدک میں اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں امن قائم کرنے کے لیے کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ افغانستان سے تمام حل طلب معاملات کے حل کے لیے افغان حکام کی جانب سے اچھا ریسپانس ملا ہے۔ اس وقت سرحد پر کشیدگی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور کشیدگی تقریباً ختم ہو چکی ہے اور دونوں جانب سے رابطوں کا سلسلہ بحال ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ 11 اور 15 دسمبر کو سرحدی تنازعے پر دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جن سے چمن میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Next Post
استعفوں کی تصدیق کا معاملہ، پی ٹی آئی کا دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
Wed Dec 21 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان جائے گی جس کے لئے قانونی ماہرین کی جانب […]