ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور گورنر پنجاب سے رابطے اعتماد کے ووٹ بارے آئین اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، رہنماؤں کا اتفاق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور گورنر پنجاب سے ٹیلفونک رابطے کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی میں حکمران اتحاد کی مشاورت جاری ہے، اور اسی حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ٹیلفونک رابطے کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تینوں رہنماؤں کو فون کیا اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اسمبلی اجلاس کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے آئین اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔حکومتی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ آئین کا آرٹیکل 130 اور پنجاب اسمبلی کے قواعد واضح ہیں، اور اگر پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد نے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے، اور تمام کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد جمع ہو جائے یا اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ہو تو اجلاس گورنر ہی بلائے گا، گورنر پنجاب کے بلائے اجلاس کو اسپیکر روک نہیں سکتا۔