ریو ڈی جینرو:انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے ریو اولمپک گیمز2016کے لیے برزایل کی تیاریوں پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں نے ریو اولمپک سینٹر کا تین روزہ تفصیلی دورہ کیاجس کے بعد تیاریوں پر اطمنان کا اظہارکیا۔اولمپک کمیٹی کے کورڈینیشن کمیشن کے چیف نوال المتوکل نے کہا کہ ریو سینٹر کی تیاریاں تسلی بخش ہیں اور اس میں پچھلے سال مارچ میں ہمارے دورے کے بعد بہت ترقی ہوئی ہے،انھوں نے کہا ہمیں اطمنا ن ہے کہ برازیلی حکام سخت شیڈول کے باوجود کامیابی سے گیمز کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔المتوکل نے کہا کہ رواں برس جون اور جولائی میں برازیل کے 12مختلف شہروں میں فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اولمپک کمیٹی گیمز کے حوالے سے مطمئن ہے۔
Next Post
آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس فروخت کے لیے دستیاب
Fri Oct 10 , 2014
چوہائے، چین، 10 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکسیاتن — حال ہی میں آل ونر ٹیکنالوجی نے ہیولٹ پیکارڈ کے ساتھ آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس کی دستیابی کا اعلان کیا، جو دونوں جی ایم ایس سند کے حامل ہیں۔ آل ونر اے33 چار کورٹیکس-اے7 کورز کو مالی400ایم پی2 […]
