اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر دا خلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بنوں حملہ میں یرغمالیوں کی رہائی پرسکیورٹی فورسز کومبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ پیشہ ورانہ صلاحیت کی تحسین شہدا قوم کے ہیرو اورمحسن ہیں، انکی شجاعت پرفخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔ 2014 کے جذبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی جدوجہد کریں گے۔ آپریشن میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ بنوں میں کینٹ اور آس پاس کے مختلف سڑکیں بدستور آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔ ضلعے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بدھ کے روز بھی بند رہے اور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس تیسرے دن بدستور معطل رہے۔
Next Post
اعظم سواتی پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے: فرخ حبیب
Wed Dec 21 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما فرخ حبیب نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہو نے پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہوگیا اعظم سواتی کی ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرنے والے پہلے جج کا تبادلہ کرکے نیا جج کیوں […]