لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور کے لیے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے موقع پر مستقبل میں ایگری کلچر لینڈ محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔اجلاس میں اربن، رورل بیلنس کیلیے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ لاہور میں گرین لینڈ ایریا کا تناسب 7 سے 20 فیصد تک بڑھایاجائے گا۔لاہور کے ماسٹر پلان میں ڈویڑن، ڈسٹرکٹ اور ٹاون لیول تک کی پلاننگ کی منظوری دی گئی، پلان میں آبادی کے تناسب کے مطابق ٹرانسپورٹ، کمرشل اور انڈسٹریل ایریا کی پلاننگ کی جائے گی۔ماسٹر پلان 2050 میں ٹورازم، ماحولیات اور اربن سہولیات کے فروغ کی بھی منظوری دی گئی،پلان میں روڈ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
Next Post
ایشیاکے 50 بہترین ستاروں میں 8 پاکستانی بھی شامل
Thu Dec 22 , 2022
لاہور(پی پی آئی) برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں 8 پاکستانی بھی شامل ہیں۔سال 2022 پاکستانی فنکاروں کے لیے ان کے کیرئیر کے لحاظ سے اچھا ثابت ہوا، بہت سے اداکاروں نے انٹرنیشل پراجیکٹس میں بھی کام کیا، اس حوالے سے ایسٹرن آئیز نے سال کے 50 بہترین […]
