پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب ترمیمی ایکٹ سے سابق ڈی جی پارکس کراچی کوبھی ریلیف مل گیا

کراچی(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کیخلاف ریفرنس نیب کوواپس بھیج دیا۔نیب ترمیمی ایکٹ سے سابق ڈی جی پارکس کراچی کو بھی ریلیف مل گیا ہے، اور احتساب عدالت نے لیاقت قائمخانی کیخلاف ریفرنس نیب کوواپس بھیج دیا ہے۔نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس بنایا تھا، اور ان کے گھر چھاپے سے قیمتی گاڑیاں، سونا، زیورات ملے تھے۔نیب کے مطابق لیاقت قائمخانی پارک کی زمین غیر قانونی طور پر پرائیویٹ پارٹی کو الاٹ کرنے میں ملوث رہے، انہیں سیکشن نائن اے 5 کے تحت کرپشن کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔نیب ریفرنس میں لیاقت قائمخانی کے معلوم ذرائع سے ہونے والی آمدن اور ان کے ملکیتی اثاثوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے۔اس سے پہلے لیاقت قائمخانی کو جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل سے متعلق غیر قانونی الاٹمنٹس کے ایک ریفرنس میں بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔