ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر کا سپیکر کی رولنگ مسترد کرنا غیر آئینی ہے: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

لاہور(پی پی آئی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ اجلاس بلانے کے معاملے پر گورنر پنجاب نے بدنیتی دکھائی، گورنر کا سپیکر کی رولنگ مسترد کرنا غیر آئینی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے ایپلٹ عدالت کا اختیار استعمال کیا ہے، اپیل کا حق عدالت کا دائرہ اختیار ہے، گورنر ایپلٹ اتھارٹی نہیں ہے وہ یہ حق استعمال نہیں کر سکتے، گورنر نے بدنیتی دکھائی ہے، ان کے عمل سے ظاہر ہے کہ انہوں اختیارات سے تجاوز کیا۔ یہ لوگ پنجاب میں سول اور فورسز کو آمنے سامنے لانا چاہتے ہیں، ان سے پوچھنا چاہیے یہ ملک کا فائدہ چاہتے یا تباہی، رینجرز وغیرہ کی تعیناتی سے ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہوگا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدامات پر قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، گورنر کے اقدامات کیخلاف عدالت جانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔