این ایف سی ایوارڈ، وفاق سے 27 ارب روپے کم ملنے پر بلوچستان حکومت مالی مشکلات کا شکار

کوئٹہ(پی پی آ ئی)رواں مالی سال کے دوران وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 27 ارب روپے کم ملنے سے بلوچستان حکومت کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ،وزرا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ مالی بحران پر بات کرنے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔وزیراعظم سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے حصے کی فنڈز کے فوری اجرا کی بات کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری کو بھی مالی بحران سے آگاہ کیا گیا۔وزیر خزانہ بلوچستان انجنئیر زمرک خان نے ان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک وفاق سے بلوچستان کو27 ارب روپے کم موصول ہوئے۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 11ارب روپے کم ملے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بلوچستان حکومت کے پاس تنخواہوں کے لیے بھی فنڈز نہیں ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق بحران سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت پی پی ایل کے ذمے 30ارب روپے کے واجب الادا رقم کی فوری وصولی بھی چاہتی ہے۔

Next Post

ہم سب کو اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کا سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے:شہباز شریف

Thu Dec 22 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب کو اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کا سہارا بنے رہنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے کل […]