دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانیوالے پاکستانی شیف علی احمد اسلم انتقال کر گئے

ایڈنبرگ / گلاسگو (پی پی آئی) دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانے والے سکاٹش شیف علی احمد اسلم انتقال کرگئے۔پی پی آئی کے مطابق شیف علی احمد اسلم کی موت کا اعلان اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع ان کے شیش محل ریسٹورنٹ نے کیا، ان کی عمر 77 برس تھی، ان کا انتقال ا سکاٹ لینڈ میں ہوا۔علی احمد اسلم 1958 میں پاکستان سے اسکاٹ لینڈ منتقل ہوئے تھے اور پھر انہوں نے 1964میں گلاسگو میں ریسٹورنٹ کھولا تھا۔اپنے ایک انٹرویو دیتے ہوئے علی نے بتایا تھا کہ انہوں نے چکن تکہ مصالحہ 1970 کی دہائی میں اس وقت متعارف کرایا جب ان کے ایک گاہک نے چکن تکہ کو خشک کھانا کہا تھا۔پی پی آئی کے مطابق ان کی متعارف چکن تکہ مصالحہ ڈش کے سابق وزیرخارجہ رابن کک بھی دلدادہ تھے۔علی احمد اسلم اسکاٹ لینڈ میں سْپر علی کے نام سے مشہور تھے۔

Next Post

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقاتیں

Thu Dec 22 , 2022
واشنگٹن (پی پی آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جو ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ہوئی ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی کے تعاون کو مضبوط کرنے کا عہد کیا گیا،پی پی آئی کے مطابق اس کے علاوہ اقتصادی، توانائی اور ماحولیاتی تعاون پر بھی تبادلہ […]