کراچی (پی پی آئی) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔پی پی آئی کے مطابق جدہ جانے والے دو مسافروں نے منشیات سوٹ کیسز کے ہینڈل راڈز اور اندرونی گتے کی تہہ میں چھپائی ہوئی تھی۔کسٹم حکام کے مطابق دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ان کے خلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Next Post
ملک بھر میں کو رونا کے 19مثبت کیسزرپورٹ
Thu Dec 22 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کے 19مثبت کیسزرپورٹ ہو ئے جبکہ،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4ہزار 423ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے […]