اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل کر دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف درخواست میں فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں متعلقہ حکام کو مزید کسی قسم کی کارروائی سے روکنے کا کہا ہے۔جمعے کے روز اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی کی جانب سے سی ڈی اے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے خلاف سی ڈی اے نے آپریشن کیا اور فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ اسے سیل کردیا، کارروائی سے پہلے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا، سی ڈی اے کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔عدالت نے سی ڈی اے کا 16 نومبر 2022 کا نوٹس معطل کردیا اور سماعت ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاؤس کو قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔

Next Post

میر واعظ عمر فاروق کوایک بار پھر نمازجمعہ پر پا بندی انجمن اوقات جامع مسجد کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی پر اظہار تشویش

Fri Dec 23 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ ا میرواعظ عمر فارو ق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جا نب سے جار ی ایک بیان میں کہا گیا کہ قابض […]