راولپنڈی (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے سیاست میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔پی پی آئی کے مطابقچوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا لیکن میں اب اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں اور سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا۔انہوں نے میڈیا سے کیمرے بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہوں۔
Next Post
کراچی انٹر بورڈ امتحانات میں 25سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل کالجز کی کارکردگی پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی معطل
Sat Dec 24 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کراچی انٹر بورڈ امتحانات میں 38 کالجز میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انٹر بورڈ امتحانات میں 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز کے تمام طلبہ فیل ہو گئے ہیں، کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے تمام کالجز کی […]
