ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل متوقع،پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں انضمام متوقع، فاروق ستار بھی آمادہ

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے سیاسی منظر نامے پر جلد بڑی ہلچل متوقع ہے، ایم کیوایم پاکستان، بہادرآباد، پی ایس پی کے ایک ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی ایس پی اور بہادر آباد ایم کیو ایم پاکستان میں میں انضمام متوقع ہے،سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کرینگے،ڈاکٹر فاروق ستار نے آمادگی ظاہر کر دی، تینوں دھڑوں کیممکنہ ملاپ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اہم کردار ہے، امید ہے آئندہ چند روز میں معاملات حتمی طور پر طے پاجائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم ایک ہی پلیٹ فارم سے انتخابات لڑے گی، 2016 میں بانی متحدہ کی تقریر پر پابندی کے بعد پی ایس پی وجود میں آئی، ممکنہ ملاپ میں فی الحال آفاق احمد کی ایم کیوایم حقیقی نہیں ہو گی۔