کراچی(پی پی آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ارمینہ خان نے انسٹاگرام سٹوریز اور ایک پوسٹ میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا یا ہوا ہیں اور محبت بھرے انداز میں دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “اپنے قیمتی ننھے فرشتے “امیلی اسلا” کو اپنے مداحوں، خاندان اور دوستوں کے لئے پیش کرتی ہوں،اس کی آمد کا جشن مناتے اور یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں، ماشاء اللہ”۔
Next Post
2023ء میں 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں، نوٹیفکیشن جاری
Mon Dec 26 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) آئندہ سال 2023 میں کتنی سرکاری اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی؟ کیبنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق 2023ء میں کل 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں سے 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔کیبنٹ […]
