اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات طے پا گئی۔ ذرا ئع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر کا رابطہ ہواہے،سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات طے پا گئی،سپیکر کی گڑھی خدا بخش سے واپسی پر پی ٹی آئی وفد سے ملاقات ہو گی۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی وفد میں ملاقات جمعرات کو ہوگی،ملاقات پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر چیمبر میں ہو گی،پی ٹی آئی وفد شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، عامر ڈوگر اور دیگر رہنماوں پر مشتمل ہو گا۔راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے رابطے کا خیرمقدم کیا، راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سیاسی میں دروازے بند نہیں کئے جاتے، سیاستدانوں سے رابطے رہنے چاہئیں،استعفوں کی تصدیق سے متعلق آئین و قومی اسمبلی ضابطہ کار میں طریقہ کار موجود ہے، استعفوں پر فیصلہ اسی دائرہ کار میں رہتے سختی سے کیا جائے گا۔پی ٹی آئی ارکان کو بدھ کے روز خیبرپختونخوا ہاؤس میں جمع ہو کر استعفوں کی تصدیق کیلئے جانا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی کے اسلام آباد میں نہ ہونے کے باعث پی ٹی آئی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔
Next Post
عامر لیاقت نازیبا ویڈیو معاملہ، لاہور کے ایک یوٹیوبر کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ
Tue Dec 27 , 2022
کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں لاہور کے ایک یو ٹیوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عامر لیاقت کی موت کے چند ہفتوں قبل ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ان ویڈیو کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے […]