شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جو حکومت 27 کلومیٹر پر بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا سکتی، وہ جنرل الیکشن خاک کرائے گی: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کی جا نب سے اسلام آ باد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر نے پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ جو حکومت 27 کلومیٹر پر بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا سکتی، وہ جنرل الیکشن خاک کرائے گی۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کے الیکشن پرلوگوں نے بڑی محنت کی،پیسے لگائے3دن پہلے الیکشن ملتوی کر دیے۔استعفے منظور نہیں کرتے،اسمبلی تحلیل نہیں کرتے،الیکشن کرواتے نہیں،یہ کیا کرناچاہتے ہیں؟ الیکشن پی ڈیہ ایم کی سیاست دفن کردیگا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔