شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کاچوہدری محمد اشرف کی گرفتاری پر شدید مذمت عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو استعمال کیا جارہا ہے: شہباز شریف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ساہیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رْکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی بدترین سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساہیوال سے رْکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ ملک اور عوام کو سیاسی انتقام کا ناقابل تلافی نقصان ہوچکا لیکن پی ٹی آئی آج بھی بدترین سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے، عمران خان کے کہنے پراینٹی کرپشن پنجاب کو استعمال کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری محمد اشرف 2018 کے عام انتخابات میں ساہیوال سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 161 سے کامیاب ہوئے تھے۔محمد اشرف کو پنجاب محکمہ اینٹی کرپشن نے 157 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔