شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات نے 28 دسمبر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد بارش اور برفباری کا باعث بننے والا ایک سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں سے ملک میں داخل ہو چکا ہے۔بارش اور برفباری کا باعث بننے والا یہ سسٹم 28 اور 29 دسمبر کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29 دسمبر تک کوئٹہ، ڑوب، بارخان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، گوادر، جیوانی،تربت، پنجگور، قلات، خضدار، سبی، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔28 دسمبر کی رات اور 29 دسمبر کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان، کوہاٹ، سرگودھا، اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اوربھکر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی جب کہ دھند کی شدت میں بھی کمی کا امکان ہے تاہم برف باری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔