نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میںبلیو ٹرف تباہی کا شکار ہوگئی

لاہور: نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایک سال پہلے لگائی جانے والی بلیو ٹرف تباہی کا شکار ہوگئی،جگہ جگہ سے پھولنے کے باعث کھلاڑیوں نے میچز تو دور کی بات ٹرف پر پریکٹس کرنا بھی چھوڑ دیا۔ لندن اولمپکس2012 کی تیاری کیلئے پنجاب حکومت نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بلیو ٹرف لگانے کے احکامات دیئے تھے،،ٹرف کی تنصیب اولمپکس گزرنے کے بعد مکمل ہوئی تھی، بلیو ٹرف لگنے سے اسٹیڈیم کو چار چاند تو لگ گئے لیکن ٹرف کھیلنے کے کام نہ آئی کیونکہ ٹرف پر ببلز پڑنے کی وجہ سے کھلاڑی ہاکی کھیلنا ہی چھوڑ گئے۔ اسٹیڈیم میں بلیو ٹرف کی تنصیب کی ذمہ داری اسپورٹس بورڈ پنجاب کی تھی،بورڈ حکام کے مطابق ٹرف کی درست تنصیب نہ ہونے کی بنا پر ٹھیکیدار کو70 فیصد ادائیگی نہیں کی گئی۔ بلیو ٹرف کی تنصیب پر تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔

Next Post

فیفا ورلڈ کپ 2014 کی ٹرافی جنوبی امریکہ کے ملک پیروپہنچ گئی

Thu Jan 23 , 2014
لیما: فیفا ورلڈ کپ 2014 کی ٹرافی جنوبی امریکہ کے ملک پیروپہنچ گئی۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی لیما کے پریذیڈنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوئی جس میں پیروکے صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔ ٹرافی کوعام نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔ ہزاروں شائقین کوٹرافی کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع ملا۔ فیفا ورلڈ کپ […]