شہر قائد کی ادویہ مارکیٹس سے انتہائی ضروری ادویہ غائب، بلیک میں مہنگے داموں فروخت شوگر،دل کے امراض،بلڈ پریشر،ملیریا،اور الرجی سے بچاؤ کی دوائیں اور سیرپ دستیاب نہیں

کراچی (پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت میں ادویات کی قلت سنگین صورت اختیار کر گئی ہے مختلف ادویات بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں، عوام کے لئے ضروری ادویات خریدنا بھی مشکل ہوگیا، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں میڈیکل اسٹور ز پرادویہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بعض ادویات اور انجکشن بلیک میں فرخت کئے جارہے ہیں اسی طرح بعض ادویات اور انجکشن مارکیٹ میں دستیاب بھی نہیں ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ستم ظریفی یہ ہے کہ شوگر،دل کے امراض،بلڈ پریشر،ملیریا،گلے کے درد اور الرجی بالخصوص کھانسی سے بچاؤ کی انتہائی ضروری ادویہ بلیک میں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔

Next Post

مستونگ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی سمیت 3 افراد قتل

Tue Dec 27 , 2022
کلی پدہ کے ظہیر احمدنے سبی کی فریدہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی فائرنگ سے لڑکے کی والدہ فاطمہ بی بی بھی جاں بحق،حملہ آوربآسانی فرار مستونگ(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان کو بیوی اور والدہ کے ساتھ […]