پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر، لاہور کا دوسرا نمبر کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار254پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ

کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جب کہ لاہور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بدھ کے روز ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 254 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ماحولیات کے ماہرین کے مطابق اگر فضا میں ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک ہو تو ماحول کو بہتر کہا جا سکتا ہے یعنی اس کے مطابق فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔