دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہال آف فیم میں بورے والا ایکسپریس وقار یونس کو بھی شامل کرلیا جس کے بعد ہال آف فیم میں شامل پاکستانیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔عالمی گورننگ باڈی کے مطابق کرکٹ کے لئے وقار یونس کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لیجنڈری فاسٹ بولر کو سری لنکا اور پاکستان کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گیارہ دسمبر کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ وقار یونس سے پہلے عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد اور حنیف محمد یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
Next Post
بگ بیش لیگ : ویسٹ انڈین ڈیوائن سمتھ کا پرتھ سکارچرز سے معاہدہ
Mon Dec 9 , 2013
سڈنی: ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈیوائن سمتھ اور بگ بیش کی ٹیم پرتھ سکارچرز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ ڈیوائن سمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرتھ سکارچرز کی ٹیم باصلاحیت اورتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ کھیلنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ بگ بیش لیگ کا نیا سیزن […]
