نئی دہلی: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف میچ کے دوران مخالف کھلاڑی سے الجھنے والے پاکستان کے ارسلان قادر پر دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی۔نئی دہلی کے دھیان چند اسٹیڈیم میں جرمنی کے خلاف میچ کے دوران23 ویں منٹ میں ارسلان قادر کی ہاکی لگنے سے جرمن کھلاڑی گرگیا جس کی بنیاد پر امپائر نے ارسلان کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراونڈ سے باہر بھیج دیا تھا۔ دوسرے دن اس پر مزید کارروائی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈیویڈ کولیئر نے ارسلان قادر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دو میچوں کی پابندی عائد کردی، جس کے بعد وہ آج بیلجئم کے خلاف اور ایک مزید میچ نہیں کھیل پائیں گے۔