پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے سستا تیل اورگیس نہ خرید کرمجرمانہ غفلت کی: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سستا تیل اور گیس نہ خرید کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وزیراعظم کی تشکیل کردہ مشاورتی کمیٹی کی توانائی پلان پر قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، توانائی بچت پلان پر صوبوں سے ہونے والی مشاورت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویڑن کے حکام نے کابینہ کو توانائی پلان پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قابل تجدید اور سستے توانائی ذرائع پر انحصار وقت کی اہم ضرورت ہے، تیل اور گیس کا سالانہ درآمدی بل 27 ارب ڈالر ہے جبکہ ملک کا گردشی قرضہ 2500 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 30 سال کے دوران توانائی کے شعبے میں کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں، بجلی گیس پر انحصار کو کم کرنے کے طریقے ڈھونڈنا ہوں گے، اتحادی حکومت ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے توانائی کی ضروریات اور وسائل کا استعمال بہتر کرنے کی ہدایت کی۔